منتخب کونسلر ان کو اپنا مقام اور بلدیاتی نظام کو مکمل کرکے مےئر ، ڈپٹی مےئر کے الیکشن کا اعلان کیا جائے ،میٹروپولٹین کونسلرز

منگل 21 اکتوبر 2014 17:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میٹروپولٹین سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے حکومت کو ایک ہفتہ کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ منتخب کونسلر ان کو اپنا مقام اور بلدیاتی نظام کو مکمل کرکے مےئر ، ڈپٹی مےئر کے الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلروں کی جانب سے بلائے گئی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس کی صدارت سرور خان بازئی اور جمال لانگو نے کی جبکہ اجلاس سے قاضی محمد قاہر اچکزئی ،محمد فاروق لانگو،محمد اسلم رند ،یونس لہڑی،نصیب اللہ اچکزئی ،روزی خان ،صلاح الدین،عبداللہ خان ناصر ،دانش ،سید عبدالکبیر آغا،نصیر ترین،جمال لانگوسمیت دیگر کونسلروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10مہینے گزرنے کے باوجود صو بائی حکومت نے اس سلسلے میں کونسلروں کو اپنا مقام دیا اور نہ ہی ان سے حلف لیا جس سے کونسلران مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کونسلروں کو اپنا مقام نہ دینے کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے جبکہ کوئٹ شہر گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے بھی آرڈر جاری کیا لیکن صو بائی حکومت ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پچھلے سال مختلف علاقوں میں کونسلروں کی توسعت سے ترقیاتی کام کرنے والی فنڈز بھی واپس ہو چکا ہے اگر اس سال بھی اختیارات نہیں دئے گئے تو قوی امکان ہے کہ مزید فنڈز لیپس ہو جائینگے اور ترقیاتی کام اسی طرح روکے ہونگے انہوں نے کہا کہ جب 7دسمبر کو بلدیاتی الیکشن ہوئے تو منتخب نمائندوں نے بڑی بھاگ دوڑ کرکے عوام کی ووٹوں سے کامیاب ہونگے اور ہماری امید تھی کہ ہم عوام کی خدمت پر پورے اترتے ہوئے کام کرینگے لیکن صو بائی حکومت ہماری راہ میں روز بروز ررکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کونسلر کسی ایک پارٹی یا حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنا حق چاہتے ہے اور عوام نے ہمیں منتخب کرکے ان کے بیشمار مسائل تھے لیکن اب عوام کے سامنے کام تو کیا آہ بھی نہیں سکتے ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ شہر لاوارث ہو چکا ہے آفیسران کرپشن اور کمیشن میں لگے ہوئے ہیں کونسلروں کو شناختی کارڈ کی تصدیق اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ تک اختیارات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت نے کونسلروں کی مشورے کے بغیر ساڑھے چار ارب روپے سوریج سسٹم پر خرچ کئے لیکن آج بھی اگر معمولی بارش ہو جائے تو پورا علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس اجلاس کی توسط سے صو بائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ کونسلروں کو اپنا مقام دیا جائے مےئر اور ڈپٹی مےئر کے انتخابات کیلئے جلد ازجلد اجلاس بلائی جائے اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیاگیا تو ہم وزیراعلیٰ ،گورنر اور الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے دیکر بھرپور احتجاج کرینگے اجلاس کے آخر میں کونسلروں اور صحافیوں کی اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔