حکومت سندھ ہندو برادری کے تہوار دیوالی کو سرکاری طور پر منائے گی،وزیراعلیٰ سندھ

منگل 21 اکتوبر 2014 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ 23اکتوبر کو ہندو برادری کے تہواردیوالی کو سرکاری طور پر منائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے موقعے پر ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جائے گی اور ہندو برادری سرکاری ملازمین کو حکومت سندھ پیشگی تنخواہ بھی ادا کرے گی، جس کیلئے صوبائی محکمہ خزانہ سندھ کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :