بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاوٴس لاڑکانہ میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا تہوار منائیں گے

منگل 21 اکتوبر 2014 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات نوڈیرو ہاوٴس لاڑکانہ میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا تہوار منائیں گے ۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہندوبرادری کو دعوت دی ہے کہ وہ نوڈیرو ہاوٴس میں لاڑکانہ میں ان کے ساتھ دیوالی کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شامل ہوں ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدور سمیت مقامی رہنماوٴں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی اس تہوار کو ہندوبرادری کے ساتھ مل کر منائیں ۔

متعلقہ عنوان :