پنجاب بھر میں587ٹریفک حادثات6میں افراد جاں بحق،702زخمی

منگل 21 اکتوبر 2014 16:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 587ٹریفک حادثات میں06افراد خاں بحق جبکہ 702زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں277ڈرائیورز ،22کم عمرڈرائیور،335مسافراور96پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ107ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 41حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل708متاثر ہونے والوں میں سے 566 مرد اور142خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور419فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور 167 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر442موٹر سائیکلز76آٹو رکشے76موٹر کاریں 58 مسافر بس 23 ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :