سبکدوش ہونیوالےڈی جی آئی ایس آئی کاوزارت دفاع کاالوداعی دورہ
منگل 21 اکتوبر 2014 16:53
راول پنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اگلے ماہ نومبر میں سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزارت دفاع کا الوداعی دورہ، اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام نے وزارت دفاع کے اسٹاف، دیگر حکام اور سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک سے الوادعی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر سیکريٹری دفاع محمد عالم خٹک نے ڈی جی آئی ایس آئی کو یاد گار شیلڈ بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو اگلے رینک پر ترقی دے کر بائیس ستمبر کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا، جو اگلے ماہ نومبر کی نو تاریخ کو لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا منصب سنبھالیں گے۔
(جاری ہے)
لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام کو نو مارچ سال 2012 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
سال 2013 میں لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام کو دنیا کے طاقت ور ترین اشخاص کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، وہ گی او سی مری کے عہدے پر بھی فائز رہے، جب کہ وہ 2004 سے 2006 تک چیف آف اسٹاف اسٹریٹجک فورس کے سربراہ بھی رہے۔ آپ کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.