وزیراعلیٰ کا خانیوال کے نواح میں نوجوان کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس

منگل 21 اکتوبر 2014 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانیوال کے نواحی گاؤں چھبکلاں میں نوجوان کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلانے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔