وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کا جاگراں روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار تحقیقات کاحکم

منگل 21 اکتوبر 2014 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وزیر ٹرانسپورٹ و امداد باہمی طاہر کھوکھر نے جاگراں روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے 8 قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو جلد از جلد تین لاکھ فی کس معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے علاج معالجہ کے لیے متعلقین کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔

متعلقہ عنوان :