پرویزخٹک سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب سے اظہارتعزیت

منگل 21 اکتوبر 2014 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کے بھائی محمد اقبال شباب اور سابق ایم پی ا ے انور خان کے والد شہباز خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے پشاور کے سینئر صحافی نادرخواجہ کے بہنوئی ڈاکٹر ارسلا خان اور خبررساں ادارے آن لائن کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کی والدہ کے انتقال پر بھی دلی رنج کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔