وزیراعلی خیبرپختونخو اکامظفرآباد میں مسافروین حادثے پر اظہارافسوس

منگل 21 اکتوبر 2014 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں جاکراں سے کنڈل شاہی جانیوالی مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے المناک حادثے پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے پرویز خٹک نے اس اندوہنک واقعے پر آزاد کشمیر کی حکومت اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔