نیلم مسافر جیپ گہری کھائی جا گری نو افراد جاں بحق چھ زخمی چھ لاپتہ ،صدرممنون حسین صدر آزاد کشمیر سر دار یعقوب وزیر اعظم نو از شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی مذمت

منگل 21 اکتوبر 2014 16:38

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے شہر نیلم میں مسافر جیپ گہری کھائی جا گری جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق چھ زخمی اور چھ لاپتہ ہوگئے اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح جیپ نمبر MDAA/574 مرچی کھڑیاں سے گہری کھائی میں جا گری جیپ میں 14 افراد سوار تھے جن میں 9 افراد موقع پہ ہی دم توڑ گئے اور 6 افراد کو شدید زخمی حالت میں سرکاری ہسپتال جھمبر منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں سراجدین ولد تاجدین ساکنہ مٹو ،سید نصیر حسین شاہ ولد سید بشیر حسین شاہ ساکنہ نگدر ،کالو ولد ڈھیرہ ،سید احمد شاہ ولد نوبت شاہ ساکنہ کنڈول جاگراں ،محمد شفیع ولد فیروز دین ساکنہ مٹو،مسماة حسن جان زوجہ شاہ زمان ساکنہ مٹو جاگراں ،بلور خان ولد فیروز دین ساکنہ مٹو جاگراں ،مسماة عائشہ بی بی دختر سجاد شاہ ساکنہ ڈبہ جاگراں ،مسماة شبانہ زوجہ رحم دین ساکنہ مٹو جاگراں اور زخمی ہونے والے افراد وقار شاہ ولد اخلاق شاہ ساکنہ جاگراں ،غلام حیرد ولد کالا خان ساکنہ جاگراں ،قلم دین ولد حبیب اللہ ساکنہ جاگراں،شوکت ولد محمد یسین ساکنہ ضلع خوشاب پنجاب ،رخمت اللہ ولد مطیع اللہ ساکنہ جاگراں محمد رفیق ولد مطیع اللہ ساکنہ جاگراں وغیرہ شامل ہیں صدر پاکستان ممنون حسین صدر آزاد کشمیرسر دار محمد یعقوب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی اعلیٰ قیادت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار ئیں

متعلقہ عنوان :