پاکستان عوامی تحریک کا جلسے ملتوی کرنے کا فیصلہ

منگل 21 اکتوبر 2014 16:36

پاکستان عوامی تحریک کا جلسے ملتوی کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دھرنامؤخرکرنےکاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شام کوتمام قائدین ملکرمشاورت کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد میں جاری دھرنا مؤخرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق دھرنامؤخر کرنےکافیصلہ مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پرکیاگیا ہے،جس کے بعد فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکیاگیا۔

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنامؤخرکرنےکاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محرم الحرام کی وجہ سے جلسوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج شام ہونے والے پارٹی اجلاس میں تمام قائدین کے ساتھ مشاورت کرینگے، جولائحہ عمل طےہوگااس سےقوم کوجلد آگاہ کریں گے۔