پہلے پاکستانی شخص میں ایبولاوائرس کی تصدیق , ملک داخلے پر پابندی

منگل 21 اکتوبر 2014 16:19

پہلے پاکستانی شخص میں ایبولاوائرس کی تصدیق , ملک داخلے پر پابندی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) افریقہ میں موجود پہلے پاکستانی شہری میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس پر حکومت پاکستان نے متاثرہ شخص کے ملک داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پاکستان نے جان لیوا ایبولاوائرس سے متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو افریقہ میں ہی علاج کرانے کی ہدایت کی اور مریض کے ملک داخلے پر پابندی لگادی ۔

ذرائع نے بتایاکہ تاحال ایئرپورٹس پر ہی سکریننگ کے لیے آئسولیشن روم اور وارڈز ہی موجود نہیں ، پاکستان میں اداروں کے درمیان تعاون کی کمی ہے جس کی وجہ سے اقدامات بروقت نہیں کیے جاسکے جبکہ ایئرپورٹ پر بخار چیک کرنے کے لیے موجود آلات بھی خراب ہیں ، کسی بھی جگہ پر ایبولا کی ویکسین تیار نہیں ہوسکی اور بیشتر مریض دم توڑرہے ہیں ۔