گوجرانوالہ ،ماں نے دو بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

منگل 21 اکتوبر 2014 16:07

گوجرانوالہ ،ماں نے دو بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) تھانا باغبانپورہ کے علاقے میں ماں نے گھریلو ناچاقی اور جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے دو کم سن بچوں کو زہر کھلا کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

اہل محلہ اور پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کی رہائشی خاتون صدف کا اکثر اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، جس کے باعث خاتون نے آج گھریلو ناچاقی اور جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے دو کم سن بچوں عیان اور ریحان کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کرلی، جس سے ماں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جب کہ دونوں بچوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کم سن بیٹا ریحان انتقال کرگیا، جب کہ 6 ماہ کے بیٹے عیان کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :