قومی اسمبلی ‘ سینئر صحافی اکرم عابد قریشی کے بھائی اور مقتول صحافیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 21 اکتوبر 2014 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں سینئر صحافی اکرم عابد قریشی کے ڈیرہ اسماعیل میں قتل ہونے والے بھائی اور مقتول صحافیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بلوچستان‘ پنجاب اور ملک بھر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 90 کے قریب صحافی قتل ہوئے یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز راول پنڈی میں شباب ملی کے سابق صدر حاجی طاہر کو قتل کردیا گیا ان تمام مرحومین کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ سپیکر کے کہنے پر صاحبزادہ طارق اللہ نے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :