قومی اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جمشید دستی کا بل مسترد کر دیا

منگل 21 اکتوبر 2014 15:49

قومی اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جمشید دستی کا بل مسترد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جمشید دستی کا بل مسترد کر دیا منگل کو قومی اسمبلی میں جمشید دستی نے آئین کے آرٹیکل ایک میں ترمیم سے متعلق بل پیش کر نے کی اجازت چاہی اور کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام بہت ضروری ہے پنجاب اسمبلی نے جنوبی پنجاب کے نام سے نیا صوبہ اور خیبر پختوان خوااسمبلی نے ہزارہ کے نام سے صوبہ بنانے کی قرار داد یں منظور کر رکھی ہیں ملک کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے لہذا ا س بل کو ایوان میں پیش کیا جائے سپیکر سر دار ایاز صاد ق نے وفاقی وزیر زاہد حامد سے بل کو ایوان میں پیش کر نے کے حوالے سے استفسار کیا جس پر وفاقی وزیر نے اس کی مخالفت کی سپیکر نے بل سے متعلق رائے شماری کیلئے اس ایوان میں پیش کیا تو ایوان نے اسے مسترد کر دیا ۔