سینیٹ کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

منگل 21 اکتوبر 2014 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پارلیمان کے ایوان بالا کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس منگل کوچیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ شیڈول کے مطابق ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے شروع ہونا تھی تاہم اجلاس کا آغاز 11 بجکر 32 منٹ پر ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا آغاز سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے اظہار برہمی سے ہوا کہ جب وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سوالات متعلقہ وزراء کے ایوان میں موجود نہ ہونے سے ڈیفر کردئیے گئے اس پر سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایوان کی کوئی وقعت اور وقار نہیں ہے اور وزیراعظم کے اجلاس کے باعث ایوان میں وزراء شریک ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور اس کو کوئی فرق نہیں پڑا۔

متعلقہ عنوان :