پہلے انتخابی اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے، چودھری شجاعت

منگل 21 اکتوبر 2014 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء )مسلم لیگ ق کے صدراور سابق وزیراعظم و سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے جبکہ الیکشن 2018سے پہلے ہوجائیں گے ،منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ دھرنوں کی وجہ سے پہلی بار عام آدمی کو شعور ملا ہے لیکن ابھی بھی بہت کام باقی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرنے میں ابھی وقت لگے گا پہلے انتخابی اصلاحات ہوں گی پھر الیکشن ہوں گے ۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں مڈٹرم انتخابات نہیں دیکھ رہا لیکن عام انتخابات 2018سے پہلے ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے لوگوں میں شعورپیدا ہوا ہے اب لوگ اپنا اچھا براسمجھنے لگے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں دھرنا جاری رہے گا لیکن محرم الحرام کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا