عوامی تحریک کا دھرنا موخر کیے جانے کی متضاد اطلاعات

منگل 21 اکتوبر 2014 15:38

عوامی تحریک کا دھرنا موخر کیے جانے کی متضاد اطلاعات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے ڈی چوک پر جاری اپنے دھرنے کو موخر کرنے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عوامی تحریک اور ان کی ہم خیال جماعتوں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام اور صفر المظفر کے احترام کے پیش نظر عوامی تحریک کا دھر نا موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحریک کی ہم خیال جماعت مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھر نا دو مہینے کے لیے معطل کیا جارہا ہے تاہم دھرنے کا تمام سامان ڈی چوک پر ہی رہے گا اور اس کی حفاظت کے چند افراد کی ڈیوٹی لگا دی جائے گی ۔ ذرائع نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ طاہر القادری منگل کی شام دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں انہیں اس بارے میں اعتماد میں لیں گے ۔دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طا ہر القادری نے کہا ہے کہ تاحال دھر نوں کو موخر کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، انہوں نے اپنی ہم خیال جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں دھرنوں کو موخر کرنے یا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :