لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے کیمپ پر حملے کے خلاف جھڈو تحریک انصاف کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 اکتوبر 2014 15:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے کیمپ پر حملے کے خلاف جھڈو تحریک انصاف کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ،جھڈو تحریک انصاف رہنماؤں طارق بھیا ، زاہد منور عمران ناگوری ودیگر کی سربراہی میں تحریک انصاف کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں ہمارے کیمپ پر شرپسند عناصر نے حملہ کیا جس کا مقصد ہمیں وہاں سے بھگانا تھا مگر ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں بلکہ اب چوروں اور لٹیروں کو بھگا کر دم لینگے ، اس موقع پرعمران ناگوری نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :