نوکوٹ پریس کلب میں چوری ، جھڈو کے صحافیوں کی جانب سے نوکوٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 اکتوبر 2014 15:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) نوکوٹ پریس کلب میں چوری ، جھڈو کے صحافیوں کی جانب سے نوکوٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، جھڈو کے صحافیوں ظہیر بشیر ، شفیق جان ، شاہد مجید ، شوکت خاصخیلی ، سہیل میمن ، حاجی راشد، ڈاکٹر اعجاز ، محمد مبین ، ریاض مظہر، وقار احمد، شاہد میمن ، تنویر شاہ ،مرتضی خاصخیلی ودیگر نے نوکوٹ پریس کلب سے کی گئی چوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ نوکوٹ کے نااہل ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور چوری برآمد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :