اللہ نے پیارے نبی ﷺ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے،مولانا اسدسکندری

منگل 21 اکتوبر 2014 15:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) اللہ نے پیارے نبی ﷺ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں دینی ماحول پیدا کرنا ہوگا تب ہی کامیابی ممکن ہے ورنہ ہم دنیاا ور آخرت دونوں میں زلیل و خوار ہونگے ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین مولانا اسد سکندری نے جھڈو میں فنکشنل مسلم لیگ رہنماء سلیم سیال کے فرزند عظیم سیال کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کئے گئے جلسہ سے کیا اس موقع پر نعت خواں کاشف نظامانی ، خلیفہ لعل بخش احمدانی ، فقیر غلام نبی منگریو ،مٹھو سیال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ، مولونا اسد سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے کیونکہ آج ہم نے اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ کر مغرب کی تہذیب کو اپنا لیا ہے لیکن ہم سب کی کامیابی دین حق پر چلنے میں ہی ہے ، مولانااسد سکندری نے کہا کہ حضرت پیر صاحب پاگارا نے ہمیشہ دین پر چلنے کا درس دیا اب فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں توہمیں اسلام کی پیروی کرنا ہوگی ورنہ جہنم تو خود ہم اپنے ہاتھوں سے خرید رہے ہیں ، دوسری جانب جھڈو میں فنکشنل لیگ رہنماؤں نے فقیر باسط ہنگوروپر کئے حملے کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :