وٹامن ڈی کی کمی سے انسان میں ذہنی انتشار ، ذیابیطس، اور جلدی امراض ہو سکتی ہیں،طبی ماہر ین

منگل 21 اکتوبر 2014 13:44

وٹامن ڈی کی کمی سے انسان میں ذہنی انتشار ، ذیابیطس، اور جلدی امراض ہو ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے انسان میں ذہنی انتشار ، ذیابیطس، اور جلدی امراض ہو سکتی ہیں پاکستان میں 85فیصد لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں انہوں نے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے طلباء ، عورتوں اور بچوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنی خوراک میں وٹامن ڈی کا استعمال کریں اور اس کا سب سے اہم ذریعہ دھوپ ہے جسے وہ Sunshin Tonicکا نام دے رہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے طلباء پر ایک Short Analysis کیا ہے تاکہ پتہ چلے کہ ان میں وٹامن ڈی کی کتنی کمی ہے اور اس کا ان کی پڑھائی پر کیا اثر ہے اور جن میں یہ کمی نہیں ہے ان کی تعلیمی کارکردگی کتنی اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس نیوٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ایک کیمپ لگایا گیا جسمیں وٹامن ڈی اور کیلشیم کے بارے میں فوڈ سائنس نیوٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت بھی کی اور ماڈل فلیکسزبنائیں جن میں مہمان خصوصی جناب پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر ثریا ذاکر نے نے وٹامن ڈی کی کمی کیوجہ سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا فیکلٹی ممبران جن میں ڈاکٹر مہرالنساء ، ڈاکٹر فقیر محمد انجم، پروفیسرنذیر احمد، ڈاکٹرفرحان سعید، ڈاکٹر علی عمران اسے موقع پر موجود تھے ، ڈاکٹر ثریا ذاکر نے وٹامن ڈی کے بلڈ ٹیسٹ دے کر تقریب کا آغاز کیا۔