خواجہ ناظم الدین کی 50ویں برسی کل منائی جائے گی
منگل 21 اکتوبر 2014 12:53
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 50ویں برسی کل بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں تقریبات کا اہتمام کریں گی جس میں خواجہ ناظم الدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔
خواجہ ناظم الدین 1894ء کو سابقہ مشرقی پاکستان بنگلادیش کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے علی گڑھ اورانگلستان کے اعلیٰ اداروں سے تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے)
خواجہ ناظم الدین متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ کے اہم ترین عہدے دار تھے بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل بنے وہ نواب زادہ لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم بھی بنے۔
پاکستان کے اہم ترین شہر کراچی میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد نام کی رہائشی کالونیاں خواجہ ناظم الدین کے نام سے منسوب ہیں جبکہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اہم ترین شاہراہ ناظم الدین روڈ بھی ان کے نام سے منسوب ہے ۔خواجہ ناظم الدین 22اکتوبر 1964ء کو 70برس کی عمر میں انتقال کر گئے انہیں بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں دفن کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.