لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو پراسیکیوٹر مقرر کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔
منگل 21 اکتوبر 2014 12:28
لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر اینکر پرسن مبشر لقمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت اپنا بیان داخل کراتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور انہوں نے عدلیہ مخالف کوئی پروگرام نہیں کیا۔
(جاری ہے)
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص بھی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے اب ہر کام قانون کے مطابق ہو گا۔
مبشر لقمان کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔چئیرمین پیمرا پرویز راٹھور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیمرا نے از خود کاروائی کرتے ہوئے مبشر لقمان کے پروگرام پر پابندی عائد کی اور نجی چینل کو جرمانہ کیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت تئیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.