فلم ”نامعلوم افراد “ کی باکس آفس پرکامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘اداکارہ عروہ حسین

منگل 21 اکتوبر 2014 12:02

فلم ”نامعلوم افراد “ کی باکس آفس پرکامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ کیریئر کی پہلی فلم ”نامعلوم افراد “ کی باکس آفس پرکامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

عروہ حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی معیاری فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘ اچھے اور منفرد کردار کرنا میری اولین ترجیح ہے، فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں‘ بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہے لیکن فی الحال اپنے ہی ملک میں کام کرنے کو ترجیح دوں گی۔

عروہ حسین نے کہا ہے کہ ”نامعلوم افراد“ کوجس طرح سے پذیرائی ملی، اس پر فلم بینوں کی بے حد شکرگزارہوں کہ جنہوں نے ہماری اس کاوش کوسراہا ہے۔عروہ کا کہنا ہے کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :