ضلع جہلم کی تاریخ میں میجر اکرم شہید نشان حیدر پارک میں 30اجتماعی شادیاں

منگل 21 اکتوبر 2014 11:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) ضلع جہلم کی تاریخ میں اجتماعی 30شادیاں جو بڑی دھوم دھام خوشیاں سے میجر اکرم شہید نشان حیدر پارک شاندار چوک جہلم میں منعقد ہوئی ان شادیوں کا اہتمام اسلام قریشی ٹرسٹ جہلم نے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دلہا ،دلہن کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں دلہا اور دلہن کے والدین بہن بھائیوں دوست احباب نے بڑی خوشیوں کے ساتھ شرکت کی ان شادیوں کی پروقار تقریب کاآغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور رومی کشمیر حضرت میاں محمدبخش عارف کھڑی کے کلام سیف الملوک کی شہرت یافتہ چوہدری کرامت کھڑی کو ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج عبدالسلام قریشی نے خصوصی عارفانہ کلام پڑھنے کیلئے دعوت دی عظیم الشان شادیوں کے اجتماع میں بڑی خوبصورت سوز بھری آواز میں کرامت کھڑی نے شادیوں کے حوالے سے بہت اچھا خوبصورت طرز آواز میں سیف الملوک سنایا جس کو سن کر ایم پی اے پنجاب اسمبلی مہر محمدفیاض صراف تنظیم ضلع جہلم کے صدر الحاج راجہ سعید احمد سعید جہلم اسلام ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج محمدسلام قریشی نے اچھا کلام پڑھنے کو بہت سراہا اور انعام سے بھی نوازا اس موقع پر صدر تنظیم صراف ضلع جہلم راجہ سعید احمد سعید نے کہا کہ اس خوشیاں بھرے پروگرام میں خوبصورت کلام سیف الملوک پیش کرکہ ایک عالمی ریکارڈ بھی کرامت کھڑی نے قائم کیا اور تقریب کو ایک عظیم مزید روحانی رنگ رونق بخشی اور باراتیوں کا دل خوش ہوا اللہ تعالی ہمارے ملک کے عظیم ثناء خواں کلام سیف الملوک کے بادشاہ کو صحت عمر عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :