ایم کیوایم نے وزرا ،مشیروں کے استعفے گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیے

پیر 20 اکتوبر 2014 00:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے وزراکے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مشیروں کے استعفے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بھجوادیے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے 2 صوبائی وزرا اور3 مشیروں نے استعفے بھجوائے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپوزیشن بنچوں پربیٹھنے کی درخواست پردستخط کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم نے حکومت ِ سندھ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ مفاہمت کے نام پرمنافقت پریقین نہیں رکھتے، ہمیں وزارتوں،گاڑیوں اورمراعات کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، کراچی میں تمام جماعتیں اپنا شوکرتی ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی کیا، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جلسہ کرنا کوئی کمال نہیں، لیاری میں کر کے دکھائیں۔۔