بلوچستان کے علاقے ساکران میں آٹھ مزدوروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن جاری پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ایک زخمی ملزم گرفتار

پیر 20 اکتوبر 2014 23:56

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) بلوچستان کے علاقے ساکران میں آٹھ مزدوروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن جاری پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ایک زخمی ملزم گرفتار تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پولٹری فارم کے آٹھ مزدوروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف ساکران کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رمضان گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ دوران چھاپہ کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ مقابلہ ایک دہشت گرد ہلاک ایک زخمی جبکہ پولیس نے ساکران کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ملزم احمد علی نامی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ رات گئے تک پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا علاقے کا چاروں اطراف کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ڈی پی او لسبیلہ بشیر بروہی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

20 اکتوبر۔2014ء کو بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور گرفتار ملزم سے تفتیش سروع کردی گئی ہے ۔