(ن) کے پی پی 170سے منتخب رکن اسمبلی طارق محمود باجوہ نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پیر 20 اکتوبر 2014 23:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے پی پی 170سے منتخب رکن اسمبلی طارق محمود باجوہ نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ اس موقع پر ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود باجوہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب میں حقیقی انقلاب لا چکے ہیں ۔ پاکستان دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ کا وار اس لئے ناکام ہوگیا کہ انہوں نے میدان میں گھوڑوں کی بجائے گدھوں کو اتارا ۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کو پروان چڑھانے والے آج کس منہ سے جمہوریت اور انقلاب کی باتیں کرتے ہیں ۔سیلاب کے دوران عوام عذاب میں مبتلا تھے جبکہ ضدی خان قوم کی بیٹیوں کو نچوا رہا تھا۔ اس موقع پر اسپیکر نے طارق محمود باجوہ کی اس طرح کے الفاظ سے روکدیا جس پر انہوں نے کہا کہ کنٹینروں پر کھڑے ہو کر انتہائی بد تمیزی والی زبان استعمال کی جارہی ہے جبکہ میں تو اسمبلی کے فلور پر حقائق بیان کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :