پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے چار رکنی پینل آف چیئرمین کا اعلان

پیر 20 اکتوبر 2014 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے چار رکنی پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا جن میں قمر اسلام راجہ‘ میاں مرغوب احمد‘ صباء صادق اور قاضی احمد سعید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پنجاب اسمبلی کے مرحوم اراکین نجیب اللہ خان ‘ خرم گلفام اور سابقہ رکن اسمبلی رفعت ڈار ‘ سینئر صحافی مجید نظامی‘ سینئر صحافی گوہر زیدی کے والد ‘ لسبیلہ میں قتل کئے جانیوالے آٹھ مزدوروں اور سیلاب میں جاں بحق والوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔