مبینہ گھریلو جھگڑے پر خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت چار منزلہ چھت سے کود گئی ،بیٹا جاں بحق ،خاتون اور ڈھائی سالہ بیٹی شدید زخمی

پیر 20 اکتوبر 2014 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) جوہر ٹاؤن میں مبینہ گھریلو جھگڑے پر خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت چار منزلہ چھت سے کود گئی ، ایک ماہ کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور ڈھائی سالہ بیٹی کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس نے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن کی رہائشی عابدہ کا اپنے خاوند سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر عابدہ نے اپنے ایک ماہ کے بیٹے صدام حسین اور ڈھائی سالہ ام فروا کے ہمراہ چار منزلہ چھت سے چھلانگ لگا دی جسکے نتیجے میں صدام حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ام فروا اور عابدہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کی غرض سے جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق عابد ہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور آئندہ بارہ گھنٹے اسکی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ پولیس نے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :