Live Updates

عمران خان الزامات کی بجائے ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ ‘رانا ثناء اللہ

پیر 20 اکتوبر 2014 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان بے بنیاد الزامات کی بجائے ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ جھوٹے الزامات سے بھری ان کی رٹی رٹائی تقریر سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں،دھرنے کا زور ٹوٹ چکا ہے، عمران خان گھر جا کر آرام فرمائیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب والے صرف عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ہر روز بہتان لگانے والے عوام کی کون سی خدمت کر رہے ہیں؟ عمران خان کا دھرنا ملک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے لتھڑے ساتھیوں کو لے کر عمران کونسا انقلاب لائیں گے۔ عوام نے دھرنے میں عمران خان کے نئے پاکستان کی جھلک دیکھ لی۔ قوم ایسے ملک کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :