شوہر سے جھگڑا ،خاتون نے دو بچوں سمیت چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی

پیر 20 اکتوبر 2014 23:40

شوہر سے جھگڑا ،خاتون نے دو بچوں سمیت چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) خاوند سے لڑائی کے بعد عابدہ نامی خاتون نے اپنے دو بچوں کو چوتھی منزل سے دھکا دے کرخود بھی خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ماہ کا بچہ صدام چوتھی منزل سے گرنے کے باعث اپنے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیااوربیٹی اوم فروا شدید زخمی ہوئی ہے جس کے بعد خاتون پر قتل اور اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،شوہرکا موقف ہے کہ بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد یہ واقع پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ شوہر کی درخواست کے بعد درج کیا گیا ہے لیکن تفتیش تما م پہلوں کو سامنے رکھ کر کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :