سزائے موت کے 9ہزار قیدیوں کی سزا ختم کرکے رہا کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،

آج سماعت کا امکان

پیر 20 اکتوبر 2014 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے ملک بھرکی جیلوں میں قید سزائے موت کے 9ہزارقیدیوں کی سزاختم کرکے ان کورہاکرنے کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکرلی ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے پیرکووطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست کی ان چیمبرپیرکوسماعت کی اس دوران فاضل وکیل نے اپنی درخواست کے حق میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف دلائل دیئے اور موقف اختیار کیاکہ سزائے موت کے قیدیوں کودی گئی سزاکوکافی عرصہ گذرگیااوران کی سزاپر کوئی عمل درآمد نہیں کیاگیا،اس دوران انھوں نے کافی سزابھی بھگت لی ہے جس پر اب ان کی رہائی بنتی ہے اس لیے انھیں رہاکیاجائے اور سزائے موت ختم کی جائے، انہوں نے مزیدبتایاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات عام نوعیت کے ہیں جس سے انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی اس لیے اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے منظور کی جائے جس پرعدالت نے درخواست پر لگائے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کردیئے او ردرخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور اسے باقاعدہ بنچ میں لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے، امکان ہے کہ اس درخواست کی سماعت آج منگل کو کی جائیگی ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :