اسلام آباد دھرنے میں کل ”جشن فتح بیداری عوام“ منایا جائے گا
پیر 20 اکتوبر 2014 23:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے کہا ہے کہ کل (منگل) اسلام آباد دھرنے میں ”جشن فتح بیداری عوام“ منایا جائے گا۔یہ دن دھرنے والوں کیلئے بہت اہم دن ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کے قائدین و کارکنان اورراولپنڈی،اسلام آباد کے عوام اس میں خصوصی طور پر شرکت کریں۔
دھرنے کے حوالے سے اور ملک گیر سیاسی جلسوں سے متعلق اہم اعلانات ہونگے ۔ پاکستان عوامی تحریک اوراتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اس میں شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی،شیخ زاہد فیاض،جواد حامد،قاضی فیض ،عبد الحفیظ چودھری اور عین الحق بغدادی بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے عوامی بیداری نے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی اہلیت کا پول کھول دیا ہے اور انکی کرپشن،نا اہلیت پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اب استحصالی قوتوں کا استحصالی،ظالمانہ،جاگیزر دارانہ ،سرمایہ دارانہ کرپشن پر مبنی نظام اس ملک میں مزید نہیں چل سکتا،انقلاب کا راستہ کسی صورت اب نہیں روکا جا سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.