غریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزادکراناچاہتاہوں،الطاف حسین

پیر 20 اکتوبر 2014 23:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اوردیگرغریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزادکراناچاہتاہوں اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف بھڑکارہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی ۔

انہوں نے یہ بات ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل آفس پر زونل کمیٹی،سیکٹرزکمیٹیوں کے ارکان اوردیگرذمہ داروں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں نے مہاجروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خاتمے کیلئے تحریک بنائی لیکن جب میں نے پورے ملک کانظام کودیکھاتوپتہ چلاکہ پاکستان کاپورا نظام ہی گلا،سڑااور فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ ہے جس میں صرف اسی کی عزت ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں ، اسی کی عدالت اوراسی کیلئے انصاف ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں جبکہ غریبوں کودوسرے درجے کاشہری سمجھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

میں اسی نتیجہ پر پہنچاکہ مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں،بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں اور ہزارے وال سمیت تمام قومیتوں کے مسائل یکساں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہویادنیاکے کسی بھی مذہب یاکسی بھی مہذب معاشرے میں عزت کامعیارکسی بھی صورت میں دولت پر نہیں اور جس معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق ہوتی ہے ،عدم مساوات ہوتی ہے اورمعاشی ناہمواری ہوتی ہے وہاں انصاف کامعاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بھر کے تمام غریب ومحروم عوام کومعاشرے میں برابرکاحق دلانے کیلئے مہاجرقومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے ملک گیرجدوجہدشروع کی۔ ایم کیوایم نے غریبوں کاصرف نعرہ نہیں لگایابلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھایااوربتایاکہ اگرعزت جاگیرداروں اوروڈیروں کی ہے تو غریب ومتوسط طبقہ کی بھی ہے۔

الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی اس جدوجہدکے نتیجے میں جب سندھ کے غریب ہاری، کسان، نوجوان اورغریب عوام تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آنے لگے اورایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے توسندھ کے وڈیروں کویہ خوف ہوگیاکہ اگرایم کیوایم اسی طرح سندھ بھر میں پھیلتی رہی توسندھ بھرکے تمام غریب ہاری اورنوجوان وڈیروں کی قیدسے آزادہوجائیں گے اسی لئے سندھ کے وڈیروں نے غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پربھڑکاناشروع کردیاہے ۔انہوں نے سندھ کے باشعورنوجوانوں سے کہاکہ وہ اندرون سندھ کے ایک ایک شہر، ایک ایک قصبہ اورگوٹھ میں جاکردیکھیں کہ غریب سند ھی صدیوں پہلے جس حال میں رہتاتھا آج بھی اسی کسمپرسی کی زندگی گزاررہاہے اورسندھ کے وڈیرے سندھ