سندھیوں کے حقوق کی جدوجہد سے کوئی نہیں روک سکتا: الطاف حسین
پیر 20 اکتوبر 2014 22:23
لندن/ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ غریب سندھیوں کو ظالم وڈیرں کے ظلم اور جبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وڈیروں کو خوف ہے کہ اگر ایم کیوایم سندھ بھر میں پھیلتی رہی تو غریب ہاری ان کی قید سے آزاد ہو جائیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ایم کیو ایم حیدر آباد کے زونل آفس پر زونل کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اور دیگر غریب سندھیوں کو ظالم وڈیرں کے ظلم اور جبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔
اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر ایم کیو ایم کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت انہیں سندھ کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔(جاری ہے)
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اور حق تلفیوں کے خاتمے کیلئے تحریک بنائی لیکن جب انہوں نے پورے ملک کے نظام کو دیکھا تو پتہ چلا کہ پاکستان کا پورا نظام ہی گلا سڑا اور فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ ہے جس میں صرف اسی کی عزت ہے جس کے پاس دولت کے انبار ہوں۔
اسی کی عدالت اور اسی کیلئے انصاف ہے جس کے پاس دولت کے انبار ہوں جبکہ غریبوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت انھیں جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود سندھی بھائیوں نے ان کا ہاتھ تھام لیا ہے اور اب کوئی بھی انہیں ان سے دور نہیں کر سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.