Live Updates

جسے اردو نہیں آتی اسے پوری پارٹی وصیت میں مل گئی: عمران خان

پیر 20 اکتوبر 2014 22:23

جسے اردو نہیں آتی اسے پوری پارٹی وصیت میں مل گئی: عمران خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ڈر ہے ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر میں تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔ نواز شریف بیرون ملک اثاثے ڈیکلیئر کر دیں دھرنا ختم کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 70 دن ہونے والے ہیں یہ دھرنا پاکستانیوں کو حقوق دلانے کی جدوجہد ہے جس نوجوان کو اردو بولنے نہیں آتی اسے پارٹی وصیت میں مل گئی یہ جمہوریت کی تباہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں ۔ مہنگی بجلی کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کریں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ پولیس میں چن کر مجرم اور گلوبٹ رکھے جاتے ہیں ، میرٹ لا کر پولیس کو بہترین بنایا جا سکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :