شیخ رشید اور بابر غوری کے درمیان رابطہ ،مشترکہ اپوزیشن لیڈر لانے پر غور

پیر 20 اکتوبر 2014 22:21

شیخ رشید اور بابر غوری کے درمیان رابطہ ،مشترکہ اپوزیشن لیڈر لانے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ کشیدگی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری سے رابطہ کیا اور تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد کے ٹیلیفونک رابطے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس گفتگو میں مشترکہ اپوزیشن لیڈر لانے اور ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اب طلاق ہو گئی ہے اور صلح کا کوئی امکان نہیں۔خورشید شاہ سینئر آدمی ہیں انہوں نے یہ بیان سوچ سمجھ کر ہی دیا ہو گا ۔بابر غوری سے بات کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو بھی اس گفتگو سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :