بھارتی جارحیت سنجیدہ معاملہ ہے،اسے جنگ کی وجہ بنانا مناسب نہیں : عبدالقادر بلوچ

پیر 20 اکتوبر 2014 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سیفرون عبد القادر بلوچ نے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہمارا رد عمل کم نہیں ہونا چاہیئے ۔یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے لیکن اسے جنگ کی وجہ بنانا مناسب نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

20 سال بعد کسی وزیر اعظم نے اس معاملے کو اٹھایا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بھارت نے جارحیت کا آغاز کیا ہے۔عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت زیادہ تر ورکنگ باؤنڈری پر اپنی کاروائیاں کر رہا ہے۔جبکہ پاکستانی فورسز ان کاروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بہادری نہیں بز دلی کی علامت ہے۔یاد رہے قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف بحث کرنے کے لیے قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :