دھرنے دینے والے ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں ،ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں ، طلال چوہدری ،پانچ یا دس ہزار افراد کے دھرنے سے جمہوری حکومت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اکتوبر 2014 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں ،ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو ملک کے کروڑوں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی، پانچ یا دس ہزار افراد کے دھرنے سے جمہوری حکومت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کی تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتیں پارلیمنٹ اور حکومت کے ساتھ ہیں اور عوام کسی کو بھی جمہوری نظام اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ نیا پاکستان بنانے سے پہلے خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔

متعلقہ عنوان :