باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات کو دہشت گردی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت

پیر 20 اکتوبر 2014 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات کو دہشت گردی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلے سے ہی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ایئر پورٹ کے چاروں اطراف خفیہ کلو ز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات پر دہشت گردی کے خطرات ظاہر کئے گئے ہیں اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹاؤن تھری کے حکام کی غفلت کے باعث لینڈنگ کے اوقات کار میں جہازوں کو دہشت گرد تجاوزات کی آڑ میں نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا کسٹم چوک اور اس کے قریب تجاوزات کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔

کسٹم چوک ،باڑہ روڈ کے قریب تجاوزا ت اور غیر قانونی مذبح خانوں کے باعث امن وامان کا مسئلہ یا جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ فوری طور پر اس کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔