انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے صوبے میں تعینات پانچ ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

پیر 20 اکتوبر 2014 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات پانچ ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی یونیورسٹی کیمپس رحیم حسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی ٹریفک پشاور، ڈی ایس پی ٹریفک عدنان اورکزئی کو سپیشل برانچ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی حسین بادشاہ کو ایس ڈی پی اُو کبل سوات، ڈی ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ کالج ہنگو عزیز الرحمان کو ڈی ایس پی لیگل سوات جبکہ ایس ڈی پی اُ و مدین سوات محمد سلیم جدون کو ایس ڈی پی اُو بشام شانگلہ لگا دیا گیاہے۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :