سندھ اسمبلی ،بلاول بھٹو زرداری کو 18 اکتوبر 2014ء کو عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے پر مبارک باد کی قراردادمنظور

پیر 20 اکتوبر 2014 20:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) سندھ اسمبلی نے پیر کو ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی ، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 18 اکتوبر 2014ء کو عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے پر مبارک باد دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان خیر النساء مغل ، نصرت سلطانہ ، ارم خالد اور شرمیلا فاروقی کی طرف سے ایک جیسی چار قرار دادیں پیش کی گئیں ،جنہیں یکجا کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس عظیم الشان عوامی جلسے سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور انتہا پسندی کے خلاف مزاحمت کرنے اور پاکستان کو خوش حال اور ترقیاتی یافتہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ قرار داد پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو اور مخدوم جمیل الزمان نے بلاول بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کے ورثہ کے امین ہیں اور شہید بھٹو کے بعد وہ اس خاندان کی تیسری نسل ہیں ، جو ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے کا عزم لے کر آگے بڑھے ہیں ۔