مسلم لیگ (ق) کا بھی حکومت کیخلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ، مونس الٰہی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پیر 20 اکتوبر 2014 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی حکومت کیخلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ، مرحلہ وار مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بھی حکومت کیخلاف براہ راست میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے حکومت مخالف مہم کاآغاز جنوبی بنجاب سے کیا جائے گا۔ پہلا جلسہ یکم محرم سے پہلے بہاولپور میں ہوگا۔ محرم کے بعد پنجاب بھر میں ہفتہ وار جلسے کئے جائیں گے۔ جلسوں کے انتظامات کیلئے مونس الٰہی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :