نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے ،عمران خان کو استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اعتزاز احسن
پیر 20 اکتوبر 2014 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوں گے نہ دور دور تک مارشل لاء کے امکانات ہیں۔ نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے عمران خان کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑئے گا۔ ،ایم کیو ایم اچھی مہمان ہے کبھی آتی ہے اور کبھی چلی جاتی ہے۔ ایم کیو ایم سندھ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مڈٹرم انتخابات ہوں گے نہ دور دور تک مارشل لاء کے امکانات ہیں۔ مینار پاکستان پر جلسے کے بعد طاہر القادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں چند ہزار لوگوں کو لاکھوں کا مجمع کہتے رہے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ ق خیموں کی جماعت ہے انکا اپنا کوئی ووٹر نہیں۔
طاہر القادری کہتے تھے کہ اگست کے آخر تک حکومت چلی جائے گی، شیخ رشید کہتے تھے کہ بڑی عید سے قبل قربانی ہو گی۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی مگر کام کسی کی خواہش پر نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہی ہے عتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو استعفے کے معاملے پر پیچھے ہٹنا پڑے گا، اسلام آباد کو دھرنے کی عادت ہوگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.