13سالہ بچی سے زیادتی کے ملزموں کی ضمانت خارج

پیر 20 اکتوبر 2014 19:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)لاہورہائیکورٹ نے قصور کی رہائشی 13سالہ بچی سے زیادتی کے ملزموں کی ضمانت خارج کرتے ہوئے قراردیاہے کہ معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت کے روبرو قصور سے تعلق رکھنے والے ملزمان جواد اور انیس نے موقف اختیار کیا کہ انہیں بچی سے زیادتی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ گواہوں کے مطابق وہ موقع پر موجود نہیں تھے اور اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔تفیشی افسر نے بتایاکہ دونوں ملزموں نے 2011ء میں 13سالہ بچی کو قصور کے نواحی علاقہ میں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا اور تفتیش ،گواہوں اورثبوتو ں میں دونوں قصور وار پائے گئے ہیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔