ایس پی مجاہدزاہد نواز مروت نے کرپشن کی مختلف شکایات پر 6محرران کو معطل کر دیا

پیر 20 اکتوبر 2014 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ایس پی مجاہد زاہد نواز مروت نے کرپشن کی شکایات پر 6مختلف ڈویژن ہائے کے محررا ن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ محرران ڈویژن ہائے مجاہد سکواڈ و انچا رج ناکہ جات کرپشن میں ملوث ہیں اورمختلف حیلے بہانوں سے دیگر اہلکاروں سے ڈیوٹی کے عوض کرپشن کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام محرران کو معطل کرکے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں اور DSP/HQکو ریگولر انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ایس پی مجاہد نے کہا کہ ایسے کرپٹ اور اہلکار و افسران محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔اور ان کی جگہ نئے پڑھے لکھے گریجویٹ محرران کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی محمد امین انچارج ناکہ نیوراوی پل، اے ایس آئی عباد علی انچارج ناکہ سگیاں کے علاوہ دیگر محرران جن میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن ، اقبالٹاؤن ، سٹی، کینٹ،سول لائن،صدر اسی طرح بالترتیب ریسکیو,محرر ہیڈ کوارٹرزشامل ہیں۔

جبکہ احسن طریقے و بمطابق ڈیوٹی روسٹر و شیڈول ڈیوٹی کرنے پر دیگر تین محرران کو ایس پی مجاہد کی طرف سے شاباش دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، سستی و لاپروائی و کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ایس پی مجاہد نے کہا کہ شہریوں کو ناکوں پر حراساں کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جارہی ہے کر پشن میں ملوث کسی بھی اہلکار کے لئے نرم گوشہ اختیار نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر افسر و اہلکار کا فرض ہے کہ وہ انتہائی ایمانداری و جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :