Live Updates

ملتان کے ضمنی انتخابات میں عمران خان سے بے وفائی کرنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ‘ اعجازاحمدچوہدری

پیر 20 اکتوبر 2014 19:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ اور رانا برادران عمران خان فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں ،سستی شہرت کے بھوکے خواجہ سعد رفیق اور راناثناء اللہ عمران خان پر جھوٹا اور منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں، عوام ان کے بیانات کو بالکل سنجیدہ نہیں لیتے۔

انہوں نے کہاکہ ملتان کے ضمنی انتخابات میں عمران خان سے بیوفائی کرنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہے اور عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، خواجہ سعد رفیق کو ملتان کے ضمنی الیکشن میں جاوید ہاشمی کی ہار کا اتنا دکھ ہے تو وہ اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں دے دیں، خواجہ سعد رفیق کو وہ دن یاد رکھناچاہئے جب وہ صبح و شام پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے عمران خان کی منتیں اور ترلے کرتے تھے، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں ان کے ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں ،خواجہ سعد فیق جیسے سو ڈرپوک گیدر عمران خان تو کیا تحریک انصاف کے چیتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، خواجہ سعد رفیق عمران خان کے خلاف زہراگلناان کی بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم میں شعور بیدار کردیا ہے، اب مزید (ن) لیگ کے مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی ،تبدیلی پورے ملک میں آچکی ہے ، حکمران ٹولے کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں ، ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے ،عمران خان کی کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا ، تحریک انصاف کے بڑے بڑے جلسوں نے (ن) لیگ کے حواریوں کی ایسی نیندیں حرام کیں کہ نیندکی گولیاں بھی مہنگی ہوگئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :