دنیا میں فرقہ وارانہ جنگ کروانے کیلئے حا لات پیدا کیے جا رہے ہیں ،پا کستان میں بھی ایسے حا لات پر کام ہو رہا ہے ‘مولانا فضل الرحمن

پیر 20 اکتوبر 2014 19:17

دنیا میں فرقہ وارانہ جنگ کروانے کیلئے حا لات پیدا کیے جا رہے ہیں ،پا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دور دور تک درمیانی مدت کے انتخا بات نظر نہیں آتے ہیں ہمارے نزدیک مڈٹرم انتخا بات مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی ان حا لا ت میں اس کا فائدہ ہے ،دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آ یاکر تا ڈی چوک کے دھر نے اس قدر نا کام ہو چکے ہیں کہ تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے اب دھر نے والے جلسے کر کے اپنی نا کا می پر پردہ ڈالنے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں ۔

وہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا اور پارٹی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس مو قع پر مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد ،مو لا نا محب النبی ،حافظ اشرف گجر ،حافظ ریاض درانی ،مو لا ن ہدایت اللہ شاہ،الحاج سید سلمان گیلانی،قاری نذیر احمد ،بلال احمد میر ،حاجی محمد قیوم ،حافظ عبد الواجد ،جمال عبد الناصر اور دیگر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

مو لا نافضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی 73ء کے ائین کے تحفظ اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کی جدو جہد میں مصروف ہے ۔

ہم پارلیمنٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کو شاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی ایمپورٹ نظام میں ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کو نوبل انعام ملنا کوئی انہونی بات نہیں اس انعام کے پیچھے مغربی تہذیب کا ر فر ما ہے پا کستان کی کڑوروں بچیاں پوچھتی ہیں ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کار نامہ انجام دیا ہے ۔

انہوں نے پھر کہا کہ یہ کیسے دھر نے ہیں جو رات کو ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رات کو دھرنے نہیں ناچ گانے ہو تے ہیں۔دنیا میں فرقہ وارانہ جنگ کروانے کے لیئے حا لات پیدا کیئے جا رہے ہیں اور پا کستان میں بھی ایسے حا لات پر کام ہو رہا ہے لیکن جے یو آئی ایسی ہر سازش ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور اس کو بے نقاب بھی کرے گی انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ ایسی سازش پر نظر رکھیں اور اتحاد امت کے لیئے مصروف عمل رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا ہے اور نہ ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو حقوق اسلام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو بنیادی حقوق دلوانے کے لیئے جے یو آئی پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ملنے تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :